میرے چکر میں فیصل کس سے چیٹ کرتے رہے؟ مدیحہ نقوی نے بتا دیا

28 Sep, 2021 | 03:08 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: سیاستدان اور خوبصورت ٹی وی اینکرز کی محبت اور پھر رشتی ازدواج میں منسلک ہونے کی بات کی جائے تو اس میں کئی نامور سیاستدان ایسے بھی ہیں جو خود پر قابو نہ رکھ سکے اور خوبصورت خواتین اینکرز کو  دل دے بیٹھے ہیں۔

سیاست دانوں اور اینکرز میں ایک خوبصورت جوڑی ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فیصل سبزواری اور ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی کی ہے جو 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی پہلے سے ہی شادی شدہ تھے، معروف اینکر مدیحہ کی 2013 میں پہلی شادی ہوئی اور کچھ عرصے کے بعد انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔ فیصل سبزواری کراچی جبکہ مدیحہ نقوی لاہور سے تعلق رکھتی ہیں۔ 

حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر فیصل سبزواری شادی سے پہلے کسی جعلی اکاؤنٹ کو میرا سمجھ کر اس لڑکی سے بات چیت شروع کردی۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیس بک پر مدیحہ نام کی لڑکی سے دوستی رکھی ہوئی تھی لیکن انہیں بالکل بھی اس بات کا علم نہیں تھا آیا کہ یہ مدیحہ نقوی ہیں یا کوئی اور وہ اُس جعلی اکاؤنٹ کو مدیحہ سمجھ کر ہی خوش ہوتے رہتے تھے۔ جب مدیحہ نے بتایا کہ ان کا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں تو فیصل سبزواری سچ معلوم ہونے پر حیران رہ گئے۔

مدیحہ نقوی نے بتایا جب وہ نیوز اینکر کے طور کام کر رہی تھی تب ہی فیصل سبزواری سے متاثر ہوگئیں لیکن ان کی پہلی ملاقات ایک مارننگ شو میں ہوئی۔ ایک اور سوال کے جواب میں مدیحہ نقوی نے بتایا کہ کراچی منتقل ہونے کے بعد ہی ان کے اور فیصل سبزواری کے درمیان تعلقات استوار ہوئے اور ابتدائی طور پر انہوں نے ٹویٹر پر دوستی کا آغاز کیا۔ 

مزیدخبریں