ویب ڈیسک: سیاستدان اور خوبصورت ٹی وی اینکرز کی محبت اور پھر رشتی ازدواج میں منسلک ہونے کی بات کی جائے تو اس میں کئی نامور سیاستدان ایسے بھی ہیں جو خود پر قابو نہ رکھ سکے اور خوبصورت خواتین اینکرز کو دل دے بیٹھے ہیں۔
سیاست دانوں اور اینکرز میں ایک خوبصورت جوڑی ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فیصل سبزواری اور ٹی وی اینکر مدیحہ نقوی کی ہے جو 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی پہلے سے ہی شادی شدہ تھے، معروف اینکر مدیحہ کی 2013 میں پہلی شادی ہوئی اور کچھ عرصے کے بعد انہوں نے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی۔ فیصل سبزواری کراچی جبکہ مدیحہ نقوی لاہور سے تعلق رکھتی ہیں۔
View this post on Instagram
حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے شوہر فیصل سبزواری شادی سے پہلے کسی جعلی اکاؤنٹ کو میرا سمجھ کر اس لڑکی سے بات چیت شروع کردی۔ فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیس بک پر مدیحہ نام کی لڑکی سے دوستی رکھی ہوئی تھی لیکن انہیں بالکل بھی اس بات کا علم نہیں تھا آیا کہ یہ مدیحہ نقوی ہیں یا کوئی اور وہ اُس جعلی اکاؤنٹ کو مدیحہ سمجھ کر ہی خوش ہوتے رہتے تھے۔ جب مدیحہ نے بتایا کہ ان کا فیس بک پر کوئی اکاؤنٹ نہیں تو فیصل سبزواری سچ معلوم ہونے پر حیران رہ گئے۔
View this post on Instagram
مدیحہ نقوی نے بتایا جب وہ نیوز اینکر کے طور کام کر رہی تھی تب ہی فیصل سبزواری سے متاثر ہوگئیں لیکن ان کی پہلی ملاقات ایک مارننگ شو میں ہوئی۔ ایک اور سوال کے جواب میں مدیحہ نقوی نے بتایا کہ کراچی منتقل ہونے کے بعد ہی ان کے اور فیصل سبزواری کے درمیان تعلقات استوار ہوئے اور ابتدائی طور پر انہوں نے ٹویٹر پر دوستی کا آغاز کیا۔
View this post on Instagram