امریکا کی طرف سے آواز سے پانچ گُنا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ

28 Sep, 2021 | 02:33 PM

ویب ڈیسک : امریکا نے آواز کی رفتار سے پانچ گُنا تیز رفتار میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا اولین تجربہ ہے۔

 پینٹاگون کے مطابق 2013ء کے بعد سے اس طرح کے کسی ہتھیار کا یہ اولین تجربہ ہے۔ امریکا کی ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پراجیکٹس ایجنسی (DARPA) کی طرف سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہائپر سانک ایئر بریدنگ ویپن کنسپٹ (HAWC) کی پرواز کا تجربہ گزشتہ ہفتے کیا گیا۔ میزائل میں  اس کی انتہائی سپیڈ  حاصل کرنے کےلئے نارتھروپ گرمن سکرم جیٹ انجن استعمال کیا گیا ہے۔ رواں برس جولائی میں روس نے بھی ہائپر سانک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔ روسی صدر نے اس موقع پر کہا تھا کہ اس میزائل کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔

مزیدخبریں