دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

28 Sep, 2021 | 02:19 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور اور اسٹیشن ماسٹر سمیت دیگر آپریشن اسٹاف کے دوران ڈیوٹی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔
ریلوے کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ شعیب عادل کے مطابق جن ملازمین کے اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور، اسٹیشن ماسٹر، اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر اور گیٹ شامل ہیں تاہم یہ ملازمین ضرورت پڑنے پر سادہ فون استعمال کرسکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
حکام کے مطابق خلاف ورزی کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کی سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں