ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بابر اعظم کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب

Babar Azam is close to breaking Chris Gayle's world record
کیپشن: Babar Azam vs Chris Gayle
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین سات ہزار رنز بنانے والے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کرس گیل کا عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم کو کرس گیل کا تیز رفتاری سے سات ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ توڑنے کے لیے سات اننگز میں صرف 121 رنز کی ضرورت ہے،بابر اعظم اب تک 184 اننگز میں 6ہزار 879 رنز بنا چکے ہیں۔دوسری جانب کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سات ہزار رنز 192 اننگز میں مکمل کیے تھے۔

یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیز رفتاری سے تین ہزار، چار ہزار اور چھ ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔اور ایشیائی بیٹسمینوں میں انکا شمار تیز رفتاری سے ایک ہزار اور دو ہزار رنز بنانے والے کرکٹرز میں ہوتا ہے۔کرس گیل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 اپریل 2015 کو تیز ترین 7 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا جسے اب تک کوئی کھلاڑی نہیں توڑ سکا ہے۔

 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر