ویب ڈیسک: معروف کا میڈین و اداکار عمر شریف علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ روانہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ان کی اہلیہ زریں غزل بھی ایئر ایمبولینس میں ان کے ہمراہ گئی ہیں جبکہ دیگر تین اہلخانہ کے افراد کمرشل پرواز سے امریکہ روانہ ہوں گے۔ اداکار عمر شریف عارضہ قلب اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ ان کے علاج کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے چار کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کی گئی ہے۔
عمرشریف کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچایا جا رہا ہے، جہاں معروف پاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے ان کے علاج کے لیے جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں انتظامات کر رکھے ہیں۔