ساتھی ورکر نے لیڈی ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا

28 Sep, 2021 | 12:53 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک:کاہنہ میں دوست نے گھر کے سامان کی شفٹنگ کے دوران لیڈی ڈاکٹر کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی کی آفیسر نریسیہ ایلیگزینڈر نے ناز ٹاؤن میں گھر کرائے پر لیا اور سامان شفٹ کرنے کیلئے اپنے دفتر کے ساتھی شہریار کو مدد کیلئے بلایا۔ شہریار نے خاتون سے زیادتی کی اور فرار ہوگیا، متاثرہ خاتون کوئٹہ کی رہائشی اور لیڈی ڈاکٹر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے متاثرہ لیڈی ڈاکٹر کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم نارووال کا رہائشی ہے۔ 

مزیدخبریں