تشدد کیس، عثمان مرزا سمیت 7ملزمان پر فرد جرم عائد

28 Sep, 2021 | 12:52 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7ملزمان پر فرد جرم عائد ہوگئی، ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ای الیون تھانہ گولڑہ کی حدود میں لڑکے لڑکی پر جنسی تشدد کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ، ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے ملزمان کوچارج شیٹ دے دی۔

ملزمان میں عثمان مرزا ،حافظ عطا الرحمن،قیوم بٹ ، ریحان،عمربلال مروت،محب بنگش اور فرحان شاہین شامل ہیں، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے ملزمان کیخلاف باقاعدہ ٹرائل کا آغاز کرتے ہوئے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیئے اور 12 اکتوبر کو طلب کرلیا۔

مزیدخبریں