ویب ڈیسک: این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 12 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی. بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ این سی او سی اجلاس میں کیا گیا ہے، بچوں کی ویکسی نیشن کیلئے سکولوں میں مہم شروع کی جائے گی اور اسکول میں ہی بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی تاکہ ہر بچہ ویکسینیٹڈ ہوجائے۔
پاکستان میں کورونا کیسز میں واضح کمی، مثبت کیسز کی شرح3.17 فیصد پر آ گئی ۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید 41 افراد دم توڑ گئے۔ایک ہزار چار سو افراد میں وائرس کی تصدیق جبکہ چار ہزار پندرہ مریضوں کی حالت نازک ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار 638 ہوچکی ہے، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 50 ہزار 651 ہوگئی، مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 12 لاکھ 41 ہزار 825 ہوگئی۔
سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 343 ، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 655، خیبر پختونخواہ میں 1 لاکھ 73 ہزار 353 اور اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 217 کورونا کیسز ہیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 308 ، بلوچستان میں 32 ہزار 875 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 74 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 ہزار 42 مریض صحتیاب ہوئے۔