مریم نواز کیساتھ سیلفی کے خواہشمند لیگی کارکن کو تھپڑ پڑگیا

28 Sep, 2021 | 01:02 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ سیلفی کی  خواہش رکھنے والے ن لیگی کارکن کو تھپڑ کا سامنا کرنا پڑگیا۔

 تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی  کی جانب سے سوشل میڈیا پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گزشتہ روز جب مریم نواز ماڈل ٹاﺅن میں پارٹی اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچیں تو اس موقع پر ساہیوال سے آئے ایک لیگی کارکن جس کی شناخت سیف احمد کے نام سے ہوئی وہ لیگی نائب صدر کی گاڑی کے آگے لیٹ گیا جبکہ موقع پر موجود دیگر کارکنوں نے فوری اسے سڑک سے اٹھالیا۔

 بعدازاں ایک اور واقعہ سامنے آیا جب ایک کارکن نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی مریم نواز کے ساتھ سیلفی بنانے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود ایک شخص نے کارکن کو تھپڑ مارتے ہوئے گاڑی سے دور دھکیل دیا۔

مزیدخبریں