سابق گورنر سندھ کی ویڈیو لیک ہونے پر آواری ہوٹل  کا موقف بھی سامنے آگیا

28 Sep, 2021 | 11:33 AM

  ویب ڈیسک : ن لیگ کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر عمر کی ویڈیو لیک ہونے کے معاملے پر آواری ہوٹل کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے  سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے وضاحتی پیغام میں کہا گیا ہے کہ، آواری ہوٹلز کے کسی بھی کمرے میں خفیہ کیمرے نہیں لگائے گئے، اگر کسی کمرے میں کوئی خفیہ کیمرہ لگایا گیا یا اس میں کچھ ریکارڈ کیا گیا تو وہ ہوٹل انتظامیہ کی مرضی اور علم میں لائے بغیر غیر قانی طور پر نصب کیا گیا ہوگا۔ آواری گروپ اپنے مہمانوں کی پرائیویسی یا جاسوسی کو فروغ نہیں دیتا۔

مزیدخبریں