پاکستان کے ڈوزیئر نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا

28 Sep, 2021 | 12:00 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے 131 صفحات کے ڈوزیئر نے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی وحشیانہ بربریت پر ڈوزیئر جاری کیا تھا، پاکستان کے اس جارحانہ سفارتی اقدام کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے، دنیا بھارتی جنگی جرائم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، نسل کشی اور قتل عام پر ششدر رہ گئی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کو سفارتی سطح پر ڈوزیئر کی اثرات زائل کرنے میں بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل بھی اس ڈوزیئر سے متعلق کئی امور پر متحرک ہو چکا ہے, اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے خصوصی نمائندوں نے بھارتی حکومت کو کئی سوال ارسال کر دیئے ہیں، تاہم مودی سرکار نے انسانی حقوق کونسل کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

دوسری  جانب برطانوی ایوان نمائندگان، یورپین پارلیمان، امریکی کانگریس اور متعلقہ کمیٹیوں میں ڈوزیئر کی بازگشت ہے اور اس پر مباحثے کیے جا رہے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم نے بھی ڈوزیئر کو انتہائی سنجیدہ لیا۔

مزیدخبریں