ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا

CAA
کیپشن: CAA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)  پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے تمام ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کے عملے سے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایمبارکیشن چارجز وصول کرنے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان سمیت ملک بھر کے تمام ائیرپورٹس سے آپریٹ ہونے والی ملکی وغیر ملکی ائیرلائنز کے عملے کو ٹکٹس پر ایمبارکیشن چارجز دینا ہونگے۔

مذکورہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں پر 500 روپے فی عملہ ایمبارکیشن فیس ادا کرنا ہو گی، بین الاقوامی پروازوں پر ایمبارکیشن چارجز 4500 روپے فی ٹکٹ وصول کیے جائیں گے۔ سی اے اے حکام کے مطابق بورڈ کی ہدایت پر چارجز وصولی کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) ملک میں ہوابازی کی تمام پہلوؤں کی نگرانی کرنے، اُسے منظم رکھنے اور باقاعدہ بنانے والا ادارہ ہے، پاکستان میں تقریباً تمام شہری ہواگاہیں اِس ادارے کے زیرِ انتظام ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer