گلبرگ ( سٹی42) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں جہاں ماحول میں آلودگی پائی جاتی ہے وہاں اس کی وجوہات کا جائزہ لے کر اسے ختم کرنے کے لئے اقدامات کیے جاتے ہیں، دنیا میں آلودگی کا سبب بننے والی پرانی ٹیکنالوجی کو ترک کے نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی جارہی ہے ۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ دنیا میں گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل ہے، اس لئے ہمیں اس حوالے سے منصوبہ بندی کر کے آگے بڑھنا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ جیسے جیسے انسان کی زندگی میں آسانی کے لئے مشینری آرہی ہے، ویسے ویسے ماحول میں بھی تبدیلیاں آرہی ہیں، ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے کام کریں، جس قدر ممکن ہو سکے گاڑی کا کم سے کم استعمال کیا جائے، ہمیں اب سولر انرجی کی طرف جانا چاہیے۔
اداکارہ نے پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ وہ قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے اپنا کردار اداکریں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔