ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹے کی قلت بدستور برقرار، شہری پریشان

آٹے کی قلت بدستور برقرار، شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( حسن علی ) مارکیٹ کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹے کا 10 کلو اور 20 کلو کا تھیلا دستیاب نہ ہو سکا، یوٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹے، چینی اور دالوں کی قلت پر قابو نہ پایا جا سکا۔

شہر میں آٹے کی قلت دور نہ ہو سکی، مارکیٹ اور یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا 10 اور 20 کلو کا تھیلا دستیاب نہیں، جہاں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا دستیاب ہے وہاں من مانی قیمت وصول کی جا رہی ہے۔ مارکیٹ میں کھلا آٹا 75 سے 80 روپے فی کلو میں فروخت ہوتا رہا۔ مارکیٹ کے ساتھ ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی آٹے کی دستیابی نہ ہو سکی جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر چینی اور دالوں کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت آٹے کی قلت دور کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، عوام آٹے کے لیے خوار ہو رہی ہے جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی اشیا کی قلت ہے۔

پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ جب تک حکومت فلور ملز کو طلب کے مطابق سرکاری گندم کا کوٹہ فراہم نہیں کرتی، اس وقت تک شہر میں آٹے کی قلت دور نہیں ہوسکتی۔