گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت دو افراد نے خودکشی کرلی

28 Sep, 2020 | 11:07 PM

Arslan Sheikh

 ( عابد چوہدری ) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون سمیت دو افراد نے زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیں۔

خودکشی کی وجوہات گھریلو جھگڑے، جہالت اور ذہنی تناؤ ہے۔ زیادہ تر واقعات ذاتی و گھریلو مسائل کہ وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔ خودکشی کرنے والوں میں ان پڑھ افراد کے ساتھ پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھی اکثریت شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ وقاص نے گلے میں پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کیا۔ اسی طرح بیدیاں روڈ کی رہائشی زبیدہ نامی خاتون نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق دونوں نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کیا، لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی ہیں۔

ادھر باغبانپورہ میں وقار نامی شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق باغبانپورہ کا رہائشی گولی لگنے سے زخمی ہوا، جسے تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا۔وقار ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق وقار گردن میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوا، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ قتل ہے یا خودکشی، موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حقائق واضح ہو جائیں گے۔ 

مزیدخبریں