جواد یعقوب ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات

28 Sep, 2020 | 08:54 PM

Arslan Sheikh

(ملک اشرف ) پنجاب حکومت نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جواد یعقوب کو بہترین کارکردگی پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے پر ترقی دے دی، وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

  پنجاب حکومت نے جواد یعقوب کو دوہزار اٹھارہ میں اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل تعینات کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں لاء آفیسر کی حیثیت سے حکومتی کیسز کا بھر پور دفاع کرتے رہے، عدالتوں نے فریقین کا موقف سن کر کئی اہم کیسز میں حکومتی حق میں فیصلے کیے۔ جواد یعقوب محنت اور قانونی پہلوں پر گرفت ہونے کے باعث نہ صرف بنچ اور بار میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں بلکہ سرکاری افسران بھی ان کی قانونی دسترس کے باعث ان کے متعرف ہیں۔

پنجاب حکومت نے جواد یعقوب کی اہلیت اور بہترین کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا ہے۔ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد سکریٹری قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

جواد یعقوب کا شمار انتہائی محنتی اور قابل ترین لاء افسروں میں ہوتا ہے۔ جواد یعقوب کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بننے پر ایڈووکیٹ جنرل ہنجاب احمد اویس سمیت سمیت دیگر افسران نے مبارکباد دیں جبکہ دیگر لاء افسران اور دوست احباب کی جانب سے بھی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ 

مزیدخبریں