ڈولفن فورس تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی

28 Sep, 2020 | 07:23 PM

Malik Sultan Awan

(عرفان ملک) مہنگائی کاطوفان سب کولےدےگیا، ڈولفن فورس بھی مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئی۔

  ڈولفن اور پولیس رسپانس یونٹ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا،  مہنگائی بڑھی لیکن ڈولفن کی میٹینینس کی ضرورت کے وقت میں بھی پیسے نہ بڑھے۔تقریبا پانچ سال سے شہر میں چلنے والی ڈولفن سکواڈ کی موٹر سائیکلیں اور پولیس رسپانس یونٹ کی گاڑیاں دن رات چلنے کے بعد توجہ کی منتظر ہیں۔ ڈولفن فورس کی موٹرسائیکلوں کےپارٹس بھی مہنگےہوگئے۔ ڈولفن موٹرسائیکلوں کی مرمت کیلئےرواں سال10کروڑمانگےگئےحکومت نےموٹرسائیکلوں کی مرمت کیلئےپہلی قسط صرف70لاکھ جاری کی۔

ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے تمام پارٹس بیرون ملک سے منگوائے جاتے ہیں اس لیے ڈالر کی قدر بڑھنے سے سپیئر پارٹس بھی مہنگے ہوئے ۔
سابق دور حکومت میں بننے والی ڈولفن فورس کو موجودہ حکومت کی جانب سے بھی پذیرائی ملی لیکن وہ پذیرائی صرف وزیر اعلی پنجاب کے آبائی ضلع میں 35 موٹر سائیکلیں بھجوا کر اختتام پذیر ہوتی دیکھائی دیتی ہے۔

مزیدخبریں