سونے کی قیمت میں اچانک اضافہ

28 Sep, 2020 | 06:37 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( شہزاد خان ابدالی ) صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ، رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 1400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔

شہر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔ سونا ایک ہی روز میں 1400 روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا۔ 1400 روپے اضافے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 13 ہزار روپے کا ہوگیا۔ 22 قیراط فی تولہ سونا 1 لاکھ 3 ہزار روپے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 98 ہزار روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب 40 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1125 روپے کی ہوگئی ہے۔ جیولرز برادری نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 جیولرز برادری کا کہنا ہے کہ سونے کی قیمتوں میں اضافے اس شعبے کی تجارت کیلئے تباہ کن ہے۔ سونے کی قیمتیں مزید بڑھنے سے گاہک صرافہ بازاروں سے مزید دور ہوجائیں گے۔  

مزیدخبریں