( عثمان علیم ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے سپلیمنٹری امتحانات کے داخلوں کا ریوائزڈ شیڈول جاری کردیا، سنگل فیس کے ساتھ نو اکتوبر تک داخلے بھجوائے جا سکیں گے۔
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین نے سپلیمنٹری امتحانات کے داخلے بھجوانے کے لیے ریوائزاڈ شیڈول جاری کردیا ہے۔ سپلیمنٹری امتحانات کے لیے ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر 2020 ہے جبکہ ٹرپل فیس کے امتحانات کا داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ 23 اکتوبر 2020 ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری سکول ایجوکیشن سارہ اسلم کی زیر صدارت آن لائن اجلاس ہوا۔ آن لائن اجلاس میں تمام ایڈشنل سیکرٹریز، سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائمری کلاسز کےدوبارہ آغاز کےحوالے سے کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
سکولوں میں نئے داخلوں، نجی سکولوں کی فیسوں میں 20 فیصد کٹوتی اور اساتذہ کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے احکامات پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ گریڈ 16 تک کے ملازمین کے پروموشن کیسز، پی ایم پورٹل اور چیف سیکرٹری کمپلینٹ سیل پرشکایات کے حل کے لیے اقدامات بھی زیر غور لائے گئے۔