پاکستانی جمناسٹر محمد ارشد کے عالمی ریکارڈ کے چرچے

28 Sep, 2020 | 03:55 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : پاکستانی جمناسٹر محمد ارشد نے بھارتی حریف کو شکست دے کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں پاکستان کے محمد راشد سر سے اخروٹ توڑنے کا عالمی ریکارڈ بناتے ہیں اور اس مقابلے میں وہ کسی اور کو نہیں بلکہ روایتی حریف بھارت کے ایک کھلاڑی کو شکست دیتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارت کے کھلاڑی نے ایک منٹ میں سر سے 239 اخروٹ توڑے جس کے بعد پاکستان کے محمد راشد میدان میں آتے ہیں اور ایک منٹ میں 254 اخروٹ توڑ کر نہ صرف بھارتی حریف کو شکست دیتے ہیں بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرتے ہیں۔

یہ مقابلہ دراصل 11 نومبر 2018 میں اٹلی کے شہر روم میں ایک ٹی وی شو 'La Notte dei Record' کے اسٹیج پر منعقد ہوا تھا۔اس لیے آپ اس قابل فخر پاکستانی شہری محمد راشد کے ریکارڈ کی ویڈیو دیکھ کر ضرور محظوظ ہوں مگر یہ ویڈیو تقریباً 2 سال پرانی ہے جو کہ ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔


 محمد راشد نے پہلا گنیرز ورلڈ ریکارڈ انہوں نے 2014 میں سر سے 61 بوتلیں کھول کر قائم کیا-سب سے پہلا گنیرز ورلڈ ریکارڈ انہوں نے 2014 میں سر سے 61 بوتلیں کھول کر قائم کیا تھا جس کے بعد سے وہ اب تک 30 سے زیادہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں جن میں سر سے بوتلیں کھولنے، سر سے کھوپرے توڑنے، ہاتھ سے اخروٹ توڑنے اور سر سے اخروٹ توڑنے جیسے متعدد دیگر ریکارڈ شامل ہیں۔

گنیر ورلڈ ریکارڈز کے مطابق محمد راشد کا یہ سفر جاری ہے اور صرف 2020 میں وہ 14 عالمی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔محمد راشد کی کوشش ہے کہ وہ اس طرح کے 100 سے زیادہ عالمی ریکارڈ اپنے نام کریں۔

مزیدخبریں