راؤ دلشادحسین: ماڈل شاہراہوں اور سروس لائنزکےعلاوہ شہرکے پانچ انڈر پاسز کی لائٹس بند ہونےکا انکشاف، شہر کا طویل ترین بیجنگ انڈر پاس بھی نااہلی اورعدم توجہی کا شکارہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ماڈل شاہراہوں اورسروس لائنزکےعلاوہ شہر کے پانچ انڈر پاسز کی بھی لائٹس بند ہونےکاانکشاف ہواہے، میٹروپولیٹن کارپوریشن کی رپورٹ میں انڈرپاسزکےبھی تاریکی میں ڈوبنے کا انکشاف کیاگیا، شہرکےبارہ انڈرپاسزمیں پانچ کی لائٹس بھی طویل عرصےسےبندہیں۔
جیل روڑ انڈر پاس،ہربنس پورہ انڈر پاس،حباخاتون انڈر پاس، بیجنگ انڈر پاس اور دھرم پورہ انڈرپاس کوتاریکی کاسامنارہتاہے، انڈر پاسز کے 381 پوائنٹس میں سے 144 پوائنٹس طویل عرصہ سےخرابی کے باعث بند پڑے ہیں، ہربنس پورہ انڈر پاس کے 22،حباخاتون انڈر پاس کے 24، بیجنگ انڈرپاس کے 118، دھرم پورہ کے 56 جبکہ جیل روڈ کے 20 لائٹس پوائنٹس بند پڑے ہیں۔
شہر کی مرکزی شاہراہوں کے 939 پوائنٹس بند جبکہ سروس لائن کے 5 ہزار 288 پوائنٹس بند اور گلی محلوں کے74 ہزار پوائنٹس بند ہیں، شہر کی دو لاکھ 66 ہزار 506 اسٹریٹ لائٹس میں سے ایک لاکھ 86 ہزار 230 بندہیں۔
میٹروپولیٹن آفیسرانفراسٹرکچر زاہدکریم کا کہنا تھا کہ شہر کے بند اسٹریٹ لائٹس پوائنٹس کوروش کرنے کےلیےٹیمیں کام کررہی ہیں۔ دس روز میں ماڈل شاہراہوں اورمرکزی شاہراہوں کی بند اسٹریٹ لائٹس کوفعال کردیا جائےگا۔