سٹی 42:دنیا میں لوگوں نے عجیب و غریب شوق پال رکھے ہیں،کچھ انسان سے جانور بننے پر خوش ہیں تو کچھ جانوروں کے ساتھ رہنا پسند کرتے ہیں، برازیل میں تو ایک شخص نے حد ہی کردی ، شیطان جیسا دکھنے کیلئے انسان نے اپنی ناک کٹوا دی ہے۔
برازیل سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ شخص کو شیطان کی طرح دِکھنے کا شوق تھا اور انہوں نے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے سرجری کروا کر اپنی ناک ہی کٹوا دی۔مائیکل فرودو پراڈو نامی شخص نے اپنے جسم میں بے شمار تبدیلیاں کروا رکھی ہیں اور انہوں نے ناصرف اپنے پورے جسم پر ٹیٹو بنوائے ہوئے ہیں بلکہ اپنے دانت بھی نوکیلے کروائے ہوئے ہیں۔
44 سالہ شخص نے شیطان کی طرح دکھنے کے لیے باڈی موڈیفکیشن کے ذریعے اپنے سر پر 2 سینگھ بھی بنوا رکھے ہیں جس سے وہ کافی ڈراؤنے دکھتے ہیں۔مائیکل کی بیوی کا کہنا ہےکہ ان کے شوہر نے حال ہی میں سرجری کے ذریعے اپنی ناک کٹوا لی ہے اور یہ دنیا میں تیسرے ایسے شخص ہیں جنہوں نے یہ سرجری کروائی ہے۔