(سٹی42) جسمانی تندرستی کو قائم رکھنے کے لئے انسان مختلف قسم کی سرگرمیاں سرانجام دیتا تاکہ دن بھر وہ چاق وچوبند رہے، ذہنی آزمائش کی کھیلوں میں بعض اوقات ایسے واقعات بھی پیش آتے جن کا کوئی تصور بھی نہیں ہوتا،ایسا ہی کچھ ایک لڑکی نے لڈو ہارنے پر اپنے باپ کے ساتھ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ۔کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے ، کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو اُبھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں اُبھار سکتی، لڈو ایک ایسا کھیل ہے جس میں ذہنی صلاحتیوں کا استعمال کرتے حریف کو شکست دی جاتی،بھارت میں لڈو میں ہارنے پر بیٹی باپ سے بدلہ لینے پر تل گئی۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں اپنے باہپ کے ساتھ لڈو کھیلتے شکست خوردہ بیٹی نے عدالت میں شکایت درج کرادی،24 سالہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے لگا میرا باپ مجھ سے ہار جائے گا لیکن اس نے مجھےہرا دیا،ہارنے کے بعد میرے دل سے اپنے باپ کےلئے عزت واحترام ختم ہوگیا اور ان کو باپ کہنے کو بھی دل نہیں کررہا۔
فیملی کونسلر حکام کا کہناتھا کہ لڑکی سے چار ملاقاتیں ہوچکی ہیں، لڑکی ابھی تک اپنے بیان پر قائم ہے اور عدالت فیصلے کی منتظر ہے،لڑکی کے دل میں باپ سے نفرت کی فضاء ابھی بھی موجود ہے۔