نرسز کے لئے بڑی خوشخبری

28 Sep, 2020 | 01:15 PM

Shazia Bashir

قیصر کھوکھر: نرسز کے لیے اچھی خبر، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نرسز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلی پنجاب نے نرسوں کے دوالگ کیڈر ٹیکنیکل اور ٹیچنگ کیڈربنانےکی منظوری دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق نرسز کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے نرسز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلی پنجاب نے نرسوں کے دوالگ کیڈر ٹیکنیکل اور ٹیچنگ کیڈربنانےکی منظوری دے دی۔ وزیراعلی پنجاب نے نرسوں کے دوالگ کیڈر ٹیکنیکل اور ٹیچنگ کیڈربنانےکی منظوری دے دی۔

نرسنگ کے لیے ڈپلومہ ختم کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے،  ڈپلومہ کی جگہ بی ایس ڈگری ہوگی، نرسوں کا معیاراور ٹریننگ بین الاقوامی معیارکے مطابق کی جائے گی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نےنرسزکی تںخواہ اور دیگر مراعات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، سکالرشپ پر نرسوں کو پی ایچ ڈی کرانے کےلیےبھیجا جائےگا۔

ملک میں نرسز کے پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرام شروع کیے جائیں گے، وزیر اعلی نےاس پلان کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

 اس سے قبل عثمان بزدارکا کہناتھا کہ نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔نرسنگ کالجوں کے ساتھ ہاسٹل بھی بنائے جائیں گے۔ نرسوں کو سکالر شپ پر بیرون ملک بھجوائیں گے۔ نرسوں کے لئےبڑے پیکیج کا جلد اعلان کریں گے، نرسنگ کے شعبہ کی بہتری کے لئےتمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ نرسوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کےلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

وزیراعلٰٰی عثمان بزدارکا کہناتھا کہ پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں انقلابی اصلاحات کی ہیں۔50لاکھ سے زائد صحت انصاف کارڈمستحق افراد میں تقسیم کرچکے ہیں۔صحت انصاف کارڈکادائرہ کار مرحلہ وار مزید بڑھائیں گے۔صحت انصاف کارڈ سے مستفید ہونے والے افرادکو آگاہی دینے کے لئے بھر پور مہم چلائی جائے۔سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو بھی پینل میں شامل کرنے کا جائزہ لیا جائے۔

مزیدخبریں