(سٹی42)اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کو پاکستان سمیت اسلامی ممالک میں خوب پذیرائی مل رہی ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے ایک اور بڑی کا میابی حاصل کرلی۔اس کامیابی پر ڈارمے کے تمام کردار خوشی سے نہال ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک سیریز ’ ارطغرل غازی‘ کا چرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک میں ہورہا ہے جس کو بےحد پسند کیا جارہا ہے، پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جانے والا یہ ڈرامہ پاکستان میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے، اس ڈرامہ کا ہر کردار پاکستان کو مشکور نظر آرہا ہے کیو نکہ جو پذیرائی اس کو پاکستان میں حاصل ہوئی وہ کسی اور ملک میں نہیں۔ اپریل سے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد لاکھوں پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بنا۔
ترکش ڈرامے نے کامیابیاں سمیٹتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا،’ ارطغرل غازی‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔دنیا بھر میں موجود اس کے مداح خصوصاً پاکستانی بڑے اور بچے بھی اب اس کے دیوانے ہوچکے ہیں،ڈرامے کو دیکھنے والوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے،اسلامی فتوحات پر مبنی ڈرامے کو دیکھنے والوں کی تعداد30 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔دنیا کی 39 زبانوں میں اس کا ترجمہ کرکے اس کو نشر کیا جارہا ہے۔
، پاکستان میں یہ ڈرامہ شہرت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے.’ ارطغرل غازی‘ سلطنت عثمانیہ کے قیام کی جدوجہد پر بنایا گیا ہے،جس میں غازی عثمان کے والد ارطغرل کی جدوجہد کو دکھانے کی کوشش کی گئی ہے، ترکش اداکار انگین التان دوزیاتان نے ارطغرل کا غازی کا کردار نبھایا ہے، شہرہ آفاق کردار ارطغرل غازی ان کی پہچان بن چکا ہے۔