ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں کورونا سےمزید 6اموات، 694 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا سےمزید 6اموات، 694 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید چھ افراد چل بسے ، 694نئے کیسز سامنے آگئے ۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کردئیے جس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 694 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔  پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 295613 ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 210275 ہو گئی ہے۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6457 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 135766 ہو گئی، پنجاب میں 99128 خیبرپختونخوا میں 37617 بلوچستان 15013 کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔  اسلام آباد میں 16440 آزاد کشمیر 2649 گلگت بلتستان میں 3662 کورونا مریضوں کی تعداد ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران 36468 ٹیسٹ کئے گئے، ملک بھر میں اب تک 3420654 ٹیسٹ ہو چکے،ملک بھرکے ہسپتالوں میں 584 مریضوں کی حالت تشویشناک  ہے ۔  ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8205 رہ گئی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer