جیل روڈ (بسام سلطان) کورونا ایک مرتبہ پھر خطرہ بن گیا،لاہورمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے86 نئے مریض سامنے آگئے۔شہر میں کیسز کی مجموعی تعداد 49ہزار718 اور اموات 863 ہوچکی ہیں.
تفصیلات کے مطابق کورونا ایک مرتبہ پھرخطرہ بن گیا،لاہورمیں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے86 نئے مریض سامنے آگئے۔شہر میں کیسز کی مجموعی تعداد 49ہزار718 اور اموات 863 ہوچکی ہیں جبکہ پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے187 نئے مریض سامنے آئے لور ایک موت کی تصدیق ہوئی، صوبے بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 99ہزار118 اور اموات 2ہزار230 ہو گئی ہے، کورونا سے صوبے بھر میں95ہزار314مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 566 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد کی اموات ہوئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 28 ہزار 887 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 353 ہو گئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی، ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 841 ہوگئی، ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 466 ہوگئی۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔