تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان جیل سے رہا

28 Sep, 2019 | 05:48 PM

Arslan Sheikh

( یاور ذوالفقار ) احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کی رہائی کی روبکار جاری کردی، ہائیکورٹ نے درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے رہائی کی روبکار جاری کی۔ سبطین خان کی جانب سے عدالت میں پچاس پچاس لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کے بعد رہائی کی روبکار جاری کی گئی۔ سبطین خان کے وکلاء روبکار لیکر جیل روانہ ہوئے۔

واضح رہے سبطین خان کو چنیوٹ میں غیر قانونی طورپر ٹھیکے دینے کے الزام میں نیب حکام نے گرفتار کیا تھا، تاہم لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہونے کے بعد ایڈمن جج نے روبکارجاری کی۔ سبطین خان کے بیٹے محمد اکبر نے اپنے وکلا کے ہمراہ روبکار وصول کی تھی۔ روبکار وصول ہونے پرجیل انتظامیہ نے سبطین خان کو رہا کردیا۔

مزیدخبریں