معروف سٹیج اداکارہ کے گھر پر فائرنگ

28 Sep, 2019 | 03:51 PM

Sughra Afzal

(مظہر عباس) سٹیج اداکارہ جویریہ اکبر کے گھر پر فائرنگ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

سٹیج اداکارہ جویریہ کے مطابق میاں وکی کی جانب سے انہیں موبائل فون پر دوستی کے لیے کالز کی جا رہی تھیں جس سے انکار پر میاں وکی نے فون پر گالم گلوچ کرنا شروع کر دی اور گزشتہ رات ان کے گھر کے باہر آکر ہوائی فائرنگ کی، جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

واقعہ کی اطلاع پرپولیس نے موقع سے خول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ، پولیس نے مقدمہ تھانہ سندر میں اداکارہ جویریہ کی والدہ کی درخواست پر درج کیا۔

مزیدخبریں