عوام کے کیس نمٹانے والوں کے اپنے کیس لٹک گئے

28 Sep, 2019 | 12:22 PM

Shazia Bashir

سٹی42: سی سی پی او آفس میں آنے والے ہزاروں اپیلیں سنوائی کی منتظر، افسران اور اہلکاروں کو ملنے والی سزاؤں کی اپیلیں ہی عرصہ دراز سے نہ سنی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اپریشنز، انویسٹی گیشن اور سیکورٹی کی جانب سے اہلکاروں اور افسران کو دی جانے والی سزاؤں کی اپیلیں سرد خانوں میں پھینک دی گئیں سی پی آؤ بشیر احمد ناصر کی جانب سے اپیلوں پر سنوائی کا عمل سست روی کا شکار ہونے لگی۔ سی سی پی او آفس کے ریکارڈ کے مطابق مارچ دو ہزار انیس کے بعد آنے والی تمام اپیلیں تاحال نہ سنی جا سکیں، تینوں ڈی آئی جیز کی جانب سے اہلکاروں اور افسران کو دی جانے والی سزاؤں میں برطرفی اور تنخواہیں روکنے کے ساتھ ساتھ دیگر سزائیں سنائی گئیں تھیں دوسری جانب سزائیں ناقص کارکردگی سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر دی گئیں تھیں۔

 سزاؤں کے خلاف پولیس افسران اور اہلکاروں نے سی سی پی او آفس میں اپیلیں بھجوائی اور اب ان کی سنوائی نہ ہونے سے اہلکار اور افسران تزبزب کا شکار ہونے لگے، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ سی سی پی او آفس کی جانب سے کرائم کو کنٹرول کرنے اور کمیونٹی پولیسنگ پر بھی توجہ نہیں دی جا رہی۔

مزیدخبریں