شاہراہوں سے وائی فائی سسٹم اُتارنے کیخلاف تحریک التواء جمع

28 Sep, 2019 | 10:23 AM

Sughra Afzal

(عمر اسلم) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے شاہراہوں سے وائی فائی سسٹم اُتارنے کیخلاف تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی۔

 لیگی رکن صوبائی اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی، تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی سسٹم اُتارنے کے اقدام سے شہری اور طالبعلم سخت مایوسی کا شکار ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ سابق حکومت کی جانب سے وائی فائی لگانا احسن اقدام تھا اور وائی فائی سے شہری اور طالبعلم معلومات تک رسائی حاصل کرتے رہے۔

 ایم پی اے کنول لیاقت نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے وائی فائی سسٹم ختم کرنے سے شہریوں میں شدید تشویش اور اضطراب پایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں