(درنایاب) ایل ڈی اے کا کمرشلائزیشن فیس کی نادہندہ جائیدادوں کی ٹرانسفر نہ کرنے کا فیصلہ، کمرشلائزیشن فیس کے بقایات جات وصول کرنے اور ان واجبات کی وصولی کے بغیر کسی بھی پلاٹ کی ٹرانسفر نہ کرنے کیلئے باقاعدہ ایس او پی جاری کر دیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کمرشلائزیشن فیس کی نادہندہ جائیدادوں کی ایک سے دوسرے مالک کو ٹرانسفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم نے ایل ڈی اے کے کمرشلائزیشن اور ریکوری ڈائریکٹوریٹس کو فور ی طور پر کمرشلائزیشن فیس کی نادہندہ جائیدادوں کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
فہرست اسٹیٹ مینجمنٹ اور لینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹس کو مہیا کر کے متعلقہ پلاٹوں کی فائلوں پر یہ لکھ دیا جائے گا کہ ان فائلوں پر مزید کارروائی کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کے بعد کی جائے گی، ون ونڈو سیل اور دوسرے ریکارڈ میں بھی ان فائلوں کے بارے میں ہدایات درج کر دی جائیں گی۔