ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے مہنگائی سے تنگ عوام کو زبردست خوشخبری سنادی

صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے مہنگائی سے تنگ عوام کو زبردست خوشخبری سنادی
کیپشن: City42 - Mian Aslam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے عوام کو ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ کی خوشخبری سنا دی۔ کہتے ہیں کہ گزشتہ حکومت نے قرضے لے کر پنجاب کو مقروض کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیمپ آفس میں کھلی کچہری کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ کوشش یہ ہے کہ پنجاب کا بجٹ ٹیکس فری اور عوام دوست ہوگا۔ ایک سسٹم کے تحت عوام کو نوکریاں دی جائیں گی۔ عوام کو ہسپتالوں میں عزت کے ساتھ علاج کرانے کے لیے ہیلتھ کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ پرائمری تعلیم ہر بچے کے لئے لازمی کی جائے گی۔

میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت خزانے کو اللے تللوں میں اڑاتی رہی۔ خزانے کو ذاتی سمجھ کر استعمال کرتے رہے۔ ملکی اور غیر ملکی بینکوں سے قرضے لیکر پنجاب کو مقروض کردیا گیا۔ نون لیگ کی حکومت پر قرضوں کا بوجھ چڑھا کر گئی ہے۔

وزیر صنعت وتجارت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وزیر اعلی کو کام نہ کرنے کے طعنے دیئے جاتے ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے سابقہ وزیر اعلی کی طرح 56 کمپنیاں نہیں بنائیں وہ اپنا کام کر رہے ہیں۔ ہم نے تو وزیراعلی پنجاب کے صوابدیدی اختیارات ختم کر دئیے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer