پنجاب پولیس کو وارننگ جاری

28 Sep, 2018 | 02:22 PM

حرااعوان

ملک اشرف: ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے پولیس کو شہریوں سے ظالمانہ رویئے ترک کرکے تبدیلی کے لئے ان کےکو خصوصی کورسز کرانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک اویس نے ملاقات کی، اس موقع ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسر شہریوں کیساتھ ظالمانہ رویےچھوڑ دیں، شہریوں پرایسے تشددہوتا ہےجیسےپولیس کےسینے میں دل ہی نہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کا کہناتھا کہ جس نےجرم کیا ہے اسے سزا ملنی چاہیےلیکن پولیس شہریوں کی ایسی تذلیل نہ کرےکہ انسانیت شرما جائے، پولیس کا شہریوں کیساتھ تشدد کارویہ برداشت نہیں ہوگا۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو پولیس افسرتشدد میں ملوث ہو اس کےخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔پولیس اہلکاروں کے رویوں میں تبدیلی کے لئے ان کے کورسز بھی انتہائی ضروری ہیں۔


مزیدخبریں