عبدالرؤف مینگل نے وزیراعلیٰ پنجاب کو بڑی دعوت دیدی

28 Sep, 2018 | 01:51 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بی این پی کے عبدالرؤف مینگل نے ملاقات کی اور انہیں وزارت اعلیٰ کا قلمدان سنبھالنےپرمبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے بی این پی کے عبدالرؤف مینگل نے ملاقات کے دوران بلوچستان کے دورے کی دعوت دی۔عبدالرؤف مینگل نے کہاکہ عثمان بزدار عام آدمی ہیں، اسی لیےعوامی مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔عثمان بزدار کا دور پنجاب کی حقیقی خوشحالی کا دور ہوگا، بلوچستان اور پنجاب کے درمیان قربت بڑھے گی.

اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ وہ عمران خان کا سپاہی بن کر کام کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں بسنے والے ان کے اپنے ہیں۔ بلوچستان کی تعمیرو ترقی میں پنجاب بھرپور کردار ادا کرے گا۔ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا لیکن اب ایسا نہیں ہو گا کیونکہ تحریک انصاف کی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

مزیدخبریں