قانون سب کیلئے، اب وی وی آئی پیز کے بھی چالان ہونگے

28 Sep, 2018 | 10:36 AM

Sughra Afzal

 (علی ساہی) عام شہریوں کی طرح اب وی وی آئی پیز کے بھی چالان ہوں گے۔ ایمبولینس ،ایمرجنسی مدد کے لیے جانے والی اورغیر ملکی گاڑیوں کے علاوہ سگنل کی خلاف ورزی کرنے والی ہرگاڑی کا قانون کے مطابق چالان ہوگا۔

ڈائریکٹرپراجیکٹ اکبر ناصر کا کہنا ہے کہ ای چالاننگ میں وی وی آئی پی کلچرختم کر دیا جائے گا۔ ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پروی وی آئی پیز کو بھی جرمانے ہوں گے۔ کیونکہ قانون کسی بھی شہری کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیتا۔ اس لئے جو بھی گاڑی قانون کی خلاف ورزی کرے گی۔ چاہے وی آئی پی کی ہوگی یا عام شہری کی چالان ٹکٹ اس کو ایڈریس پر بھجوایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وی وی آئی پیز کو خبردار کر دیا، ای چالاننگ میں وی وی آئی پیز کو کسی قسم کی چھوٹ نہیں، صرف ایمبولینسز اور غیرملکی گاڑیوں کے چالان نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں