نواز شریف لندن سے امریکہ روانہ ہو گئے

28 Oct, 2024 | 10:58 PM

Waseem Azmet

سٹی42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف لندن سے امریکہ کیلئے روانہ ہوگئے۔

لندن میں میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس رہائشگاہ پر  مسلم لیگی کارکنوں نے  انہیں الوداع کیا۔ اس موقع پر بعض پاکستانی صحافی بھی وہاں موجود تھے۔ ایک صحافی نے  موقع ملنے پر چلتے چلتے نواز شریف سے سوال کیا کہ  آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟  نواز شریف جواب نے اس صحافی سے جوابی سوال پوچھ لیا کہ امریکہ جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے؟

مسلم لیگ نون کے مینٹر نواز شریف نے پاکستان میں حکومت کی کارکردگی پر سوال کے جواب میں کہاکہ چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا۔

نواز شریف امریکہ میں ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن آئیں گے  پھر پنجاب کی وزیراعلیٰ  مریم نواز بھی لندن پہنچیں گی اور  اپنے والد کے ساتھ کچھ وقت گزاریں  گی  جس کے بعد وزیراعلیٰ مریم اور نواز شریف یورپ کے نجی تفریحی دورے پر روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں