زاہد چوہدری:موسم میں تبدیلی کے باوجود ڈینگی وائرس کے حملے نہ تھم سکے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی بخار کے 3 نئے مریضوں کی تصدیق جبکہ صوبے بھر میں 96 کیسز رپورٹ ہوئے ۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی طرف سے جاری اعدادو شمارکے مطابق چوبیس گھنٹوں میں صوبے میں ڈینگی کے 96 کیسز رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں ڈینگی بخار کے 3 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے ۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ میں 842 اور رواں سال میں اب تک 5137 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں ۔
ڈینگی نے 96 افراد کو ہسپتالوں میں پہنچا دیا
28 Oct, 2024 | 09:54 PM