سٹی 42: بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کی سنی گئی ، پنجاب حکومت نے منصوبے کا نظر ثانی شدہ پی سی ون منظور کرلیا ۔
گیارہ ارب سے زائد ہونے پر پی سی ون ایکنک کو ارسال کردیا گیا ۔ پنجاب حکومت کے محکمہ پی اینڈ ڈی کی کمیٹی میں کیس رکھا گیا تھا ۔ پی ڈی ڈبلیو پی نے گیارہ ارب ستر کروڑ سے زائد کا پی سی ون منظور کیا ۔ منصوبے میں اضافی کام کے باعث لاگت میں اضافہ ہوا تھا ۔ ایل ڈی اے نے تین ارب کی لینڈ ایکوزیشن بھی شامل کی جسے اعتراض کے بعد نکال دیا گیا ۔ ایل ڈی اے ریوائز پی سی ون کی منظوری نہ ہونے سے کنٹریکٹرز کاکروڑوں کا مقروض تھا
بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈورمنصوبہ، نظر ثانی شدہ پی سی ون منظور
28 Oct, 2024 | 09:15 PM