سٹی 42: بند روڈ کنٹرولڈ ایکسیس کوریڈور منصوبے کی سنی گئی ، پنجاب حکومت نے منصوبے کا نظر ثانی شدہ پی سی ون منظور کرلیا ۔
گیارہ ارب سے زائد ہونے پر پی سی ون ایکنک کو ارسال کردیا گیا ۔ پنجاب حکومت کے محکمہ پی اینڈ ڈی کی کمیٹی میں کیس رکھا گیا تھا ۔ پی ڈی ڈبلیو پی نے گیارہ ارب ستر کروڑ سے زائد کا پی سی ون منظور کیا ۔ منصوبے میں اضافی کام کے باعث لاگت میں اضافہ ہوا تھا ۔ ایل ڈی اے نے تین ارب کی لینڈ ایکوزیشن بھی شامل کی جسے اعتراض کے بعد نکال دیا گیا ۔ ایل ڈی اے ریوائز پی سی ون کی منظوری نہ ہونے سے کنٹریکٹرز کاکروڑوں کا مقروض تھا