سٹی42: پی ٹی آئی نے 8 نومبر کو پشاور میں ریلی اور جلسے کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان بھر سے پارٹی قیادت اور کارکنوں کو شرکت کے لئے کہا گیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اس جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خطاب کریں گے۔ پارٹی نے ایک نئی حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پارٹی کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی تھی۔
8 نومبر کے جلسے کی حکمت عملی کو حتمی شکل دینے اور آئندہ احتجاج کی تفصیلات کا اعلان کرنے کے لیے آج شام وزیر اعلیٰ گنڈا پور کی زیر صدارت ایک الگ اجلاس منعقد ہوگا۔
صوبائی اسمبلی کے پارٹی اراکین کو بڑی تعداد میں شرکاء کو متحرک کرنے کا کام سونپا جائے گا۔