ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زاہد اکرم چیئرمین پنجاب صاف پانی اتھارٹی مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

 زاہد اکرم چیئرمین پنجاب صاف پانی اتھارٹی مقرر، نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  رکن صوبائی اسمبلی زاہد اکرم کو چئیرمین پنجاب صاف پانی اتھارٹی لگادیا گیا۔زاہد اکرم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے
وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت پنجاب کابینہ نے زاہد اکرم کے نام کی منظوری دی تھی ۔ زاہد اکرم پی پی 243 سے رکن صوبائی اسمبلی ہیں ۔ زاہد اکرم کو پنجاب صاف پانی اتھارٹی کا چئیرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،

 پہلے اس اتھارٹی کا نام  پنجاب پاک آب اتھارٹی تھا جس کا نما رواں ماہ تبدیل کرکے  پنجاب صاف پانی اتھارٹی  رکھ دیا گیا ۔  یہ اتھارٹی صوبے بھر میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی ذمہ دار  ہے  اور اگر جہاں کہیں پانی دستاب  نہ ہو  ان مقامات پر بھی پانی کی فراہمی کی ذمہ داری پنجاب صاف پانی اتھارٹی کی ہی ہے ۔ پنجاب بھر میں وہ تمام ایسے علاقے جہاں گھروں میں گندا پانی آ رہا ہو ان گھروں کو صاف پانی کی فراہمی کی ذمہ داری بھی اتھارٹی کی  ہے  جبکہ اتھارٹی صوبے کے دہی علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی لگا  سکتی ہے