شہر  کی سڑکوں پر  ناقص پیچ ورک ،ناقص میٹریل و مشینری گڑھے نہ بھرسکے ،اربوں کے فنڈز ضائع ہونے کا خدشہ

28 Oct, 2024 | 07:47 PM

 درنایاب:  ایل ڈی اے ، ٹیپا کی شہر میں پیچ ورک لگانے کی مہم کے دوران بڑی غفلت سامنے آگئی، سڑک پر  طویل پیچ ورک پھر بھی گڑھے نہ بھرسکے 

 فیروز پور روڈ ، مین بلیوارڈ ، اقبال ٹاون ، سبزہ زار سمیت اہم شاہراہوں پر ناقص پیچ ورکنگ کی جارہی ہے ۔ ایل ڈی اے ٹیپا کا عملہ ڈی جی کو بہتر پیچ ورکنگ والی سائٹس کا وزٹ کروا کر شاباش سمیٹنے میں مصروف ہے ۔اہم شاہراہوں پر پیچ ورکنگ کے دوران مختلف گڑھے چھوڑ کر پیچ ورکنگ بھی کی جارہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پیچ ورکنگ کے دوران پرانی پیور مشینیں اور اسفالٹ کا ٹیمپریچر بھی مینٹین نہیں کیا جارہا ہے ۔ پیچ ورکنگ کے بعد گزرنے والی ٹریفک واضح طور پر عدم توازن کا شکار ہے ۔  وزیراعلی نے پوٹ ہولز بھرنے کا کہا تھا،ایل ڈی اے ٹیپا نے پیسے بنانے کیلئے طویل پیچ لگانا شروع کردئیے ہیں ۔ غیر معیاری اور ناقص کاموں سے دو ارب کے فنڈز ضائع ہونے کا امکان ہے ۔

مزیدخبریں