ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں کی ڈویژنز کی سطح پر مانیٹرنگ کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری

سکولوں کی ڈویژنز کی سطح پر مانیٹرنگ کا فیصلہ، نوٹیفیکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : سکولوں کی ڈویژنز کی سطح پر مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے نو ڈویژن کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔  

لاہور ڈویژن کی مانیٹرنگ کیلئے ممبر سی ایم ایڈویزاری کمیٹی مزمل محمود کو تعینات کردیا گیا، گجرانوالہ ڈویژن کو صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات خود مانیٹر کریں گے، جبکہ سرگودھا ڈویژن میں مانیٹرنگ کیلئے ایم پی اے نوشین عدنان کو لگایا گیا ہے۔ 

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن  نذیر احمد ووٹو ساہیوال ڈویژن کو دیکھے گے، فیصل آباد ڈویژن کو ایم ڈی پیف اورملتان ڈویژن کو اسپشل سیکرٹری سکولز مانیٹر کریں گے۔ اس کے عالاوہ ڈیرہ غازی خاں، بہاولپور اور روالپنڈی ڈویژن میں بھی سکول ایجوکیشن کے افسران کو تعینات کردیا گیا۔ 

تعیناتیوں کے حوالے سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ۔