پنجاب یونیورسٹی میں لڑائی ، وائس چانسلر نے چیف سیکورٹی افسر معطل کردیا

28 Oct, 2024 | 07:13 PM

سٹی 42:سکیورٹی گارڈ، طلباء میں لڑائی پر  وائس چانسلر نے ایکشن لے لیا۔پنجاب یونیورسٹی کے چیف سکیورٹی آفیسر کرنل ریٹائرڈ عبید مسعود کو  معطل کردیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کے حکم پر رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔کرنل ریٹائرڈ عبید مسعود کو اگلے احکامات تک سرکاری رہائش گاہ میں رہنے کی ہدایت کردی گئی ۔اقامتی آفیسر اول کرنل ریٹائرڈ عمر خالد کو چیف سکیورٹی آفیسر کا اضافی چارج دیدیا گیا

مزیدخبریں