تھانہ چوہنگ اور ستوکتلہ پولیس کی مختلف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

28 Oct, 2024 | 06:49 PM

سٹی 42:تھانہ چوہنگ اور ستوکتلہ پولیس نے  مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے  2 ملزمان گرفتارکیے ۔ 
ملزم عبدالرزاق کو دوران سنیپ چیکنگ ملتان روڈ سے منشیات سمیت گرفتار کیا گیاجبکہ ملزم عمر فاروق کو پٹرولنگ کے دوران ستوکتلہ گاؤں سے ہوائی فائرنگ کرتے گرفتار کیا گیا،ملزمان سے 1 کلو 360 گرام سے زائد چرس اور اسلحہ 9پستول برآمد ہوئی جس کے مقدمات درج کرلیے گئے ۔  ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے کہا کہ منشیات و ہوائی فائرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

مزیدخبریں