ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث26ملزمان گرفتار ، 9 خطرناک ڈکیت گرفتار

28 Oct, 2024 | 06:36 PM

سٹی 42: ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔
 شاہ میر خالد ایس پی ڈولفن نے کہا ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث26ملزمان گرفتار  ہوئے ۔ ملزمان کے قبضہ سے 12 موبائل فون، 1 موٹر سائیکل برآمد کیے ۔ ڈولفن سکواڈ نے 9 خطرناک ڈکیٹ گینگزکو بھی گرفتار کیا۔ملزمان سے 13 پستول، 3 رائفلیں اور درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئیں ۔ہیلپ لائن پرموصول 949کالزپرفوری رسپانس عمل میں لایاگیا۔دورانِ پٹرولنگ 32 اشتہاری سمیت 90 عادی مجرمان، 15 عدالتی مفروران گرفتار کیے ۔ منشیات فروشوں سے 63 بوتلیں شراب، 10 گرام آئس، 8ہزار گرام چرس برآمد کیں ْ182مشکوک گاڑیاں وموٹرسائیکلیں تھانوں میں بند ،211 افرادکیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ 23ون ویلنگ، 5 ہوائی فائرنگ، آتشبازی و پتنگ بازی میں ملوث ملزمان گرفتا کیے ۔ اور کمیونٹی پالیسنگ کے تحت مختلف ہیڈز میں 123 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا

مزیدخبریں