عرفان ملک : پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے پولیس کا جامع سکیورٹی پلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا ۔ لاہور پولیس کے تمام ڈویژنل سپروائزری افسران فیلڈ میں موجود ہیں ۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا تھا کہ ہیلتھ ورکرز کی حفاظت اور مدد کیلئے1976 اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہیں، 496موٹر سائیکل ٹیمیں، 84 تھانوں اور چوکیوں کی گاڑیاں بھی گشت پر معمور ہیں،بیٹ افسران بھی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بھرپور معاونت کر رہے ہیں،پولیو کا خاتمہ، بچوں کے مستقبل کی حفاظت ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے،پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے لاہور پولیس مکمل متحرک ہے