انٹر بینک میں ڈالر مہنگا

28 Oct, 2024 | 04:52 PM

اشرف خان : انٹر بینک میں آج ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

 اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر  277.64 روپے سے بڑھ کر 277.68 پر بند ہوا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3  پیسے اضافے سے 278.63 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 36  پیسے مہنگا ہوکر 300.57  روپے، برطانوی پاؤنڈ 23 پیسے اضافے سے 360.82  روپے، جبکہ سعودی ریال 1 پیسے کمی  سے 74.10 روپے پر آگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.92 روپے پر ہی برقرار رہا ۔ 
     

مزیدخبریں